ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل: بحرہ عرب میں واقع نیترانی جزیرے میں ضلع کے اعلیٰ افسران کی  اسکوبا ڈایوینگ

بھٹکل: بحرہ عرب میں واقع نیترانی جزیرے میں ضلع کے اعلیٰ افسران کی  اسکوبا ڈایوینگ

Fri, 05 Nov 2021 18:05:00    S.O. News Service

بھٹکل : 5؍اکتوبر(ایس اؤ نیوز) بھٹکل کے بحرہ عرب میں واقع نیترانی جزیرے پر اترکنڑا ضلع کے اعلیٰ افسران نے اسکوبا ڈاوینگ کرتے ہوئے سمندر کی گہرائی کا تجربہ کیا اوربھرپور لطف  بھی حاصل کیا۔

اترکنڑا ضلع ڈپٹی کمشنر ملئی مہیلن ، ضلع پنچایت سی ای اؤ پریانگا ایم  اور بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتا دیوی اسکوبا ڈاوینگ میں شریک تھے۔ اسکوبا ڈاوینگ کا انتظام نیترانی ایڈوینچرس کمپنی کی جانب سے کیاگیا تھا۔

سمندر میں پہلے سے طئے کردہ تین علاقوں میں اعلیٰ افسران نے  سمندر کی گہرائی میں اتر کر جائزہ لیا۔ سمندر کی گہرائی میں اترنے کےبعد افسران نے سمندر کے اندر حیاتی تنوع کو کھلی آنکھوں سے دیکھا۔ اس موقع پر کمپنی کی جانب سے اسکوبا ڈایوینگ کرنےو الوں کو کووڈ-19کے اصولوں کی لازمی طورپر پابندی کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔


Share: